دچھن میں ریچھ کے حملے میں کمسن لڑکا زخمی ضلع ہسپتال میں علاج و معالجے کیلئے داخل

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی تحصیل دچھن کے علاقہ ناتھ میں بدھ کی شام کو جنگلی ریچھ کے حملے میں چودہ سالہ لڑکا شدید طور زخمی ہوا جسے مزید علاج ومعالجے کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ یہ واقعہ بدھ کہ شام کوپیش آیا جب چودہ سالہ پیوش کمار گزررہا تھا کہ جنگلی ریچھ نے اس پر حملہ کردیا اور اسے لہولہان کردیا جسکے بعداسے فوری طور پرایمری ہیلتھ سینٹر سوید منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ڈاکٹروں نے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ ضلع ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسکی ٹانگ پر گہرے زخم ہیں جنکا علاج کیا جارہا ہے۔ امسال جنگلی جانوروں کے حملے کا پہلا واقع پیش آیا ہے۔