دچھن سوندر کی عوام پانی کی عدم دستیابی سے پریشان

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ دچھن کے سوندر کی عوام نے محکمہ جل شکتی کے خلاف پانی کی عدم دستیابی کو لیکر احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں نے بتائا کہ علاقہ میںپانی کی شدید قلت ہے جسکے سبب عوام سخت پریشانیوں کا سامنا کررہی ہے جبکہ ماہ رمضان کے مقدس دنوں میں بھی عوام کو پانی کیلئے ترسنا پڑرہا ہے اور لوگوں کو پینے کیلئے پانی تک دستیاب نہیں ہے۔انہو ںنے کہا کہ اگرچہ متعدد مرتبہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو آگاہ کیا گیا لیکن باوجود ملازمین نے کوئی اقدام نہ کیا جسکا خمیازہ عوام کو بھگتناپڑرہا ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ اس علاقہ میں پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دے تاکہ عوام مزید مشکلات سے دوچار نہ ہو۔