مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں ڈاک بنگلہ تا بالا کوٹ سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں دو گرپوں کے درمیان چل رہے آپسی تنازعے کے دوران کچھ افراد نے سڑک کی تعمیر کیلئے لگائی گئی جے سی بی مشین کی مبینہ طورپر توڑ پھوڑ کی جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔مقامی ذائع کے مطابق سرحدی علاقہ میں جارہی سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں دو گروپوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصہ سے تنازعہ چل رہا ہے جبکہ گزشتہ روز متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے سڑک کی تعمیر کیلئے ایک جے سی بھی مشین لگائی گئی تھی تاہم دونوں گروپوں کے افراد موقعہ پر جمع ہو گئے تنازعہ شروع ہوتے ہی ایک گروپ کے افرد واپس چلے گئے تاہم دوسرے گروپ کی جانب سے مشین کی توڑ پھوڑ کی گئی ۔اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس سٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی گئی ہے جبکہ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
دو گروپوں کے درمیان سڑک کو لے کر تنازعہ
