جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے سخی میدان علاقہ میں ایک ہی کنبہ کے دو گروپوں میں تصادم ہونے کی وجہ سے تین خواتین سمیت نو آدمی زخمی ہوئے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سخی میدان علاقہ میں ایک ہی کنبہ کے دو گروپوں میں ہوئی لڑائی میں تین خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طورپر علاج معالجہ کیلئے ہسپتال داخل کروایا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس تصادم میں شدید زخمی ہوئے دو افراد کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا ہے ۔راجوری منتقل زخمیوں کی شناخت طارق رانا اور بلال احمد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں محمد طارق، عشایہ کوثر ،محمد بشارت،غلام مصطفی ،ایس اللہ،عظمت بی اور محمد رمضان کو مینڈھر ہسپتال میں رکھا گیا ہے ۔دوسری جانب بلال نامی شخص نے بتایا کہ کچھ افراد نے ان کی گاڑی کو مبینہ طورپر روک کر ان پر حملہ کیا تاہم اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔