دو کمروں پر مشتمل مڈل سکول وانسرن

بارہمولہ //قصبہ بارہمولہ سے دس کلومیٹر دور وانسرن تاری پورہ نارواو علاقے میںسرکاری مڈل اسکول بیک وقت آٹھ جماعتوں کیلئے دو کمروں میں تدریسی عمل جاری ہے ۔سکول میں زیر تعلیم طلاب کا کہنا ہے اسکول صرف دو کمروں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے طلاب کوشدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے والدین میں بھی تشویش پائی جارہی ہے ۔آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے بتایا کہ جگہ کم ہونے کی وجہ سے انہیں صحن میں کلاس لینے پڑتے ہیں جبکہ بارشوں کے دوراناکثر چھٹی رہتی ہے ۔سکول میں زیر تعلیم طلاب کے والدین نے کہاکہ اگر چہ انہوں نے یہ معاملہ متعلقہ حکام اور عہدیداروںکی نوٹس میںلا یا لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اُن کی تعلیم متاثر ہوتی ہے ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اسکول کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائے تاکہ بچوں کو معقول جگہ فراہم ہوسکے ۔اس سلسلے میں چیف ایجو کیشن افسربارہمولہ عبدالاحدگنائی نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ دراصل علاقے میںنئی سکولی عمارت تعمیر کرنے  کیلئے جگہ ہی دستیاب نہیں ہے تاہم کوشش جاری ہے اور بچوں کو معقول جگہ فراہم کی جائے گی۔