دو نوجوان بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے

بانہال //شاہراہ پر واقع بانہال قصبہ میں دو نوجوان کوبے ہوشی کی حالت میں پانے کے بعد ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا جہاں سے ان کی خراب حالت کے پیش نظر انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سنیچر کی شام ان دونوں کو سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ان کی شناخت طاہر اقبال خان ولد محمد اقبال خان عمر 20 سال ساکنہ ہالی میدان ناگام بانہال اور عارف رمضان بٹ ولد محمد رمضان بٹ ساکنہ لکہ بھون لارکی پورہ ضلع اننت ناگ عمر 21سال کے طور کی گئی ہے۔ اگرچہ ان دو نوجوانوں کی بے ہوشی کی وجوہات فوری طور معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ یہ دونوں منشیات کے استعمال کی وجہ سے بے ہوش ہوئے ہیں تاہم حتمی وجہ ان سے لئے گئے نمونوں کی جانچ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ بانہال سے تعلق رکھنے والے نوجواں طاہر اقبال خان کی حالت تشویشناک ہے اور دونوں کو سنیچر کی شام اننت ناگ ہسپتال سے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔