دو محکموں کے درمیان تال میل کا فقدان | حاجن صدرکوٹ سڑک ناقابل آمدورفت

سوناواری //سوناواری میں جہلم کے کنارے حاجن صدرکوٹ سڑک کے پستے ڈہہ جانے سے ناقابل استعمال بن گئی ہے ۔اگرچہ فلڈ اینڈارگیشن محکمہ نے پھر سے بنڈ تعمیر کرنے کی شروعات کی تھی تاہم بنگرمحکمہ جل شکتی نے پایپ لائن بچھانے کیلئے سڑک کو بیچوں بیچ اکھاڑنا شروع کیاجس کی وجہ سے یہ سڑک مزید تباہ ہوکر ناقابل استعمال بن گئی۔اس طرح صدرکوٹ،بانڈی پورہ،مغدم یاری ، بانیاری ، پرنگ اورمدون علاقوں کو حاجن سے ملانے والی واحد رابطہ سڑک پر عبور و مرورکسی عذاب سے کم نہیں ۔واضح رہے کہ سال 1994 میں پہلی مرتبہ اس سڑک کا ایک کنارہ جہلم کی طرف سے ڈہہ گیا تھا اورپھر ایک مضبوط بنڈ بھی تعمیر کیا گیا تھا۔سال 2014 میں پھر سے یہ سڑک کھسکنے لگی تھی اوراب بڑی مشکل سے باندھ تعمیر کرنے کا عمل شروع ہوچکا تھا لیکن اچانک محکمہ جل شکتی کے اہلکاروں نے پھر سے سڑک کو اکھاڑنا شروع کیا۔اس بارے میں محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر سمیع عارف نے کہا کہ انہیں سڑک اکھاڑنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور اگر ایسا ہے تو کارروائی کی جائے گی۔