دویندر سنگھ رانا نے شری ماتا ویشنو دیوی ہسپتال کٹرہ کادورہ کیا

 
جموں //نیشنل کا نفرس کے سنیئر لیڈر اور صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے شری ماتا ویشنو دیوی ناراین ہسپتال کٹرہ کا دورہ کر کے جھجر کوٹلی علا قہ میں فوج اور جنگجو کے درمیان ہو ئے تصادم میں زخمی ہو ئے فوجی اہلکاروں کی صحت اور ان کو دی جارہی سہولیات وخدامات کا جائزہ لیا ۔ذرائع کے مطابق اس دوران نیشنل کا نفرس سنیئر لیڈر نے تصادم کے دوران زخمی ہوئے ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کیساتھ ساتھ ڈپٹی سپر ناٹینڈنٹ آف پولیس موہن لعل ،محمود اقبال اور بنو پرتاپ کیساتھ ساتھ منوج کماراسٹنٹ کمانڈنٹ 187بٹالین سی آر پی ایف کی صحت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹروں کی طرف سے دی جارہی سہولیات و طبی خدامات کا بھی جائزہ لیا ۔  تصادم میں زخمی ہو نے والے فوجی اہلکاروں جن میں ہرشپال سنگھ ،پنچم سنگھ اور ذاکر حسین کی موجودہ حالت کا بھی جائزہ لیا ۔اس دورے کے دوران ممبراسمبلی نگروٹہ نے تمام زخمیوں کیساتھ گفت وشنید کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے دویندر سنگھ رانا نے سیکورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فوج نے ہمیشہ ہی جنگجو مخالف کامیاب آپریشن کئے ہیں جبکہ اس دوران انہوں نے مذکورہ تلاشی آپریشن کے دوران کم سے کم جانی و مالی نقصان اور فوج کی جانب سے باریک بینی سے کی گئی کاروائی کی بھی تعریف کی ۔جبکہرانا نے مقامی لوگوں کی جانب سے فوج کیساتھ دئیے گئے تعاون کی بھی تعریف کی ۔