دویندرسنگھ راناکی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات

 جموں//مقامی نوجوانوں کوآئی آئی ٹی ،آئی آئی ایم اورجموں زون نگروٹہ میں روزگاردلانے کے مطالبہ کولے کر ممبراسمبلی نگروٹہ اورصوبائی ـصدر دویندرسنگھ رانا نے یہاں جگٹی میںوزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے خصوصی میٹنگ کرکے نان اکیڈمک، ٹینیکل اورسپورٹ سٹاف کی اسامیوں میں مقامی نوجوانوں کووقاری اداروں میں روزگارفراہم کرنے کی پرزورمانگ کی۔اس دوران رانانے وزیراعلیٰ کوبتایاکہ مقامی لوگ ان اداروں میں فریقین ہیں اوردیگر پبلک سیکٹراداروں بشمول انڈین ریلویز، کے ضوابط کے مطابق وقاری اداروں کی تعمیرکے لئے زمین دینے والوں کومناسب روزگاردیاجاتاہے ۔رانانے وزیراعلیٰ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے مقامی نوجوانوں کووقاری اداروں میں روزگاردینے پرزوردیا۔رانانے کہاکہ آئی آئی ٹی اورآئی آئی ایم میں گردونواح کے لوگوں کوروزگارملناچاہیئے کیونکہ یہاں کے نوجوان بہت قابلیت رکھتے ہیں اورمختلف اسامیوں مثلاً الیکٹریشن ، پلمبرس، ٹیکنیشنز،گارڈنرز ، ڈرائیورس، واچ اینڈوارڈ سٹاف کے علاوہ نان اکیڈمک شعبوں میں کام کرسکتے ہیں ۔انہوں نے زوردیاکہ سکلڈاوران سکلڈورکروں مثلاً مستریوں، ترکھانوں،پینٹروں ،ویلڈروں کے ساتھ ساتھ ٹھیکیدارمقامی لگائے جائیں۔میٹنگ کے دوران دویندررانانے کہاکہ نئے ہوائی اڈے کامسودہ بجالتہ یا پنج گرائیں میں تعمیرکرنے کیلئے عرصہ درازسے حکومت کوسونپاگیاجس پرکوئی غورنہیں کیاجارہاہے۔انہوں نے ضرورت اس بات کی ہے کہ مقامی لوگوں کوروزگارکے مواقعے فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ پرزوردیاکہ وہ متعلقہ حکام کومناسب ہدایت دیں  تاکہ مقامی لوگوں کی توقعات پوری ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں نے اپنی قیمتی زمیں دی ہیں تاکہ یہاں پراہم ادارے بن سکیں لہذا انہیں مایوس نہیں ہونے دیناچاہیئے۔رانا نے کہاکہ آئی آئی ٹی قائم ہونے سے مقامی لوگوں کوکافی امیدیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس کی تعمیرمیں مقامی لوگوں کااہم کردارہے۔انہوں نے کہاکہ اگرمقامی لوگوں کوروزگارکے مواقعے دیئے جائیں گے تویہ ادارے نگروٹہ کی تقدیربدلنے کے ضامن ثابت ہوں گے۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے دویندراناکویقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ حکام کواس سلسلے میں مناسب ہدایات جاری کریں گی۔