دہلی// بھارت میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 104.61 روپے اور 95.87 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
ممبئی میں پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اس اضافے کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول 119.67 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی میں اب ڈیزل 103.92 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔
اسی طرح دیگر میں بھی ایندھن کی قیمتوں میں 80پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
22 مارچ سے شروع ہونے والا تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری۔ 15 دنوں میں سے صرف دو دن 24 مارچ اور یکم اپریل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئیں تھیں۔
دو ہفتوں میں دھیرے دھیرے اضافے کے ساتھ اب تک دہلی میں پٹرول 9.20 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔