سرینگر// جموں کشمیر میں پسماندہ اور غریب طلباء کیلئے دون اسکول دہرا دون نے پہلی مرتبہ2اکتوبر کو سرینگر میں 20 سے120فیصد وظائف کے ساتھ داخلہ کیلئے پری انٹرنس ٹیسٹ کا اعلان کیا ہے۔اسکول کے نمائندوں کے مطابق سرینگر شہر کیلئے پری انٹری ٹیسٹ2 اکتوبر کو ہوگا اور اس دوران امتحانات کے مرکزسے متعلق مطلع بھی کیا جائے گا۔اتوار کو سکولوں کے نمائندوں نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سکول 20سے120 فیصد وظائف پیش کرے گا جو کہ امتحانات اور دیگر مطلوبہ ٹیسٹوں میں کامیاب ہونگے جن میں پری انٹری ٹیسٹ ، تحریری امتحان اور انٹرویو شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ تمام طلباء کیلئے ہے اور یہ جموں و کشمیر کے پسماندہ غیر معمولی لڑکوں کے لیے سنہری موقع ہے۔ اسکول کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ بھارت بھر میں20طلاب کو وظائف کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر انٹر نس امتحانات میں غیر معمولی کارگردگی پیش کرنے والے طلاب کو دہرا دون اپنے ایک سرپرست کے ساتھ اسکول کے تعاون سے آنے کی دعوت دی جائے گی جہاں پر ان طلاب کا سر نو ٹیسٹ اور انٹرویو ہوگا۔انہوں نے کہا’’دون اسکول صرف 7 ویں اور 8 ویں کلاس کے طلباء کو داخل کرتا ہے جنہیں دسمبر کے مہینے میں ہونے والے تحریری امتحان کیلئے اندراج کرنا ہوتا ہے جس کے بعد ایک انٹرویو ہوتا ہے جبکہ اسکول مستحق امیدواروں کو ان کی ضروریات اور قابلیت کی بنیاد پر کئی وظائف پیش کرتا ہے۔اس موقع پر سکول کے مندوب نے واضح کیا کہ دون اسکول کی جموں کشمیر میں کوئی دوسری شاخ یا سکول نہیں ہے۔اسکول کے نمائندوں میں سے ایک نے بتایا کہ اسکول میں مضامین کا انتخاب طلاب ہی کرتے ہیں اور طلباء کو جو بھی اچھا یا آرام دہ ہو اس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ امتحان کیلئے رجسٹریشن www.doonschool.comپر پر کی جاسکتی ہے فارم کو جمع کرنے اور امتحانی فیس 100روپے کی ادائیگی کے لیے بھی رجسٹر کیا جاسکتا ہے۔ اسکول کو امید ہے کہ اس اسکریننگ امتحان کے ذریعے جموں و کشمیر میں روشن ترین صلاحیتوں کو تلاش کریں گے۔ اسکول کے نمائندوں کا کہنا تھا کہاس اقدام کے ذریعے اسکول داخلے کی رکاوٹ کو کم کرنے اور اس خیال کو ختم کرنے کہ دْون سکول صرف دولت مندوں کے لیے کھلا ہے،مقصد کا فرما ہے۔اس موقعہ پر اسکول کے سابق طالب علم اور سابق آئی اے ایس افسر وجاہت حبیب اللہ نے ویدیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسکول میں اپنی طالب علمی دور کے مختلف تجربوں پر روشنی ڈالی۔