دوندی۔ بونجواہ سڑک پر ناقص میکڈم بچھانے کا الزام

کشتواڑ//ضلع کشواڑ کے علاقہ بونجواہ میں دوندی بونجواہ سڑک پر پندرہ روز قبل میکڈم بچھانے کا عمل شروع کیا گیا تھا جس سے علاقہ کی عوام میں خوشی کی لہر پائی جارہی تھی لیکن مقامی لوگ میکڈم بچانے کے عمل سے پریشان ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ چند روز کے اندر ہی میکڈم کی پہلی پرت پیروں سے اٹھ رہی ہے جسے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح کا میکڈم سڑک پر بچھایا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ 40سال سے وہ انتظار کرتے رہے کہ سڑک بہتر ہوگی لیکن میکڈم بچھانے کے چھ روز میں ہی میکڈم اکھڑنے لگی ہے جبکہ متعد مقامات پر تو صرف مٹی بچھائی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر بات کی جاتی ہے تو اس سڑک کے ذمہ داران مارنے لگتے ہیں، سڑک کے بیچوں بیچ بچھائی گئی میکڈم اکھڑرہی ہے۔ انھوںنے ایگزیکٹیو انجینئرسے مانگ کی کہ اس کام میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔علاقہ بونجواہ کے شہری فاروق احمد نے بتایا کہ گزشتہ بیس برس سے یہ سڑک سیاست کی شکار ہورہی ہے اور انھوں نے ایک سابق وزیرپر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے تین مرتبہ اسی سڑک کو لیکر الیکشن لڑے اور آج اس سڑک کے کام کا ٹھیکہ بھی انھوں نے ہی لیا ہے اور اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے کو کہہ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کیا بونجواہ کی عوام کا یہ حق نہیں بنتا کہ وہ کام کا جایزہ لے اور کام صحیح ہونا چاہے۔مقامی شخص نے بتایا کہ انتظامیہ ماہر ٹیم کو علاقہ میں بھیج کر اس سڑک پر ہورہے کام کا معاینہ کرنے کو بھیجے تاکہ پتہ چل سکے کہ کام کس معیار کاہورہا ہے۔ انھوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ سڑکپر ہورہے کا کام جایزہ لینے کیلے خصوصی ٹیم تشکیل دے تاکہ کام کو اچھے سے انجام دیا جاسکے۔