دوشیزہ کے اے ٹی ایم کاغلط استعمال کرنے کامعمہ

  سرینگر//پولیس نے ایک لڑکی کااے ٹی ایم چرانے اوراُسکے اکائونٹ سے14ہزارروپے نکالنے والے ایک جعلسازنوجوان کودھرلیا۔20جولائی کوکسی نامعلوم شخص نے ایک دوشیزہ کا ATMکارڈ کاغلط طورپراستعمال کرکے بینک کی ایک اے ٹی ایم مشین سے دومرتبہ 14ہزارروپے کی رقم نکال لی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ شخص نے پہلے4ہزارروپے اورپھرمزید10ہزارروپے اے ٹی ایم سے نکالنے میں کامیابی پائی ۔اس سلسلے میں نگہت پروین دخترحکیم احمدساکنہ لال بازارنے پولیس تھانہ مائسمہ میںشکایت درج کرادی ۔جس کے بعدپولیس نے نامعلوم مجرم کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر26/2018کے تحت کیس درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ۔اے ٹی ایم میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج حاصل کرنے کے بعدپولیس نے مجرم کی شناخت کرنے میں کامیابی پائی اوردھوکہ دہی کے تحت دوشیزہ کے اے ٹی ایم کاغلط استعمال کرکے 14ہزارروپے ہڑپنے والے مجرم طفیل احمدشیخ ولدعبدالغنی شیخ ساکنہ گڈاپورہ شوپیان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔(کے این این)