سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ حبہ کدل سرینگرمیں بدھ کو ایک دوشیزہ نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک 18 سالہ لڑکی نے حبہ کدل کے مقام پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر بچائو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ دوشیزہ کے اس انتہائی اقدام کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ ادھر پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی چھان شروع کر دی ہے۔