دوسرے دن بھی تعداد 200سے کم

سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 200 سے کم ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 69ہزار 197ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5سفر کرنے والوں سمیت مزید 166افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 52ہزار 155ہوگئی ہے۔ اس دوران سنیچر کو کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ دوبارہ دھم گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد  4746بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 166افراد میں متاثر ہوئے ہیں جن میں  103جموں صوبے  جبکہ 63افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 63افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی لوٹے جبکہ دیگر 61افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 63افراد میں سرینگر میں  21،بارہمولہ میں4، بڈگام میں 4، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں 13، اننت ناگ میں 6، بانڈی پورہ میں 10، گاندربل میں 2جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ  86ہزار 794ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل چھٹے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2422بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 103افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 100افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 103افراد میں ضلع جموں میں سب سے زیادہ 51، ادھمپور میں 5، راجوری میں1، ڈوڈہ میں 23، کٹھوعہ میں 8، سانبہ میں 1، کشتواڑ میں 2، پونچھ میں 3، رام بن میں 5 جبکہ ریاسی میں 4افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد  1لاکھ 65ہزار 361ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2324بنی ہوئی ہے۔ 
 

ملک میں 22ہزار 270کیسز

325ہلاکتیں

یو این آئی
 
نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اس وائرس کی زد میں آنے والے نئے مریضوں کی تعداد سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے ، جس کی وجہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 38,353 سے گھٹ کر تقریباً ا ڈھائی لاکھ رہ گئی ہے ۔ملک میںکووڈ وائرس کے 22 ہزار 270 نئے کیسزسامنے آئے ۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد دو لاکھ 53 ہزار 739 ہو گئی ہے ۔ملک میں وائرس سے 325 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 5,11,230 ہو گئی۔