عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حصہ لینے والے مجموعی طور پر49 اُمیدواروںکیخلاف سنگین مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ تنظیم برائے جمہوری اصلاحاتADRنے ایک رپورٹ میںکہاہے کہ دوسرے مرحلے میں کل 239 اُمیدواروں میں سے 238نے کاغذات نامزدگی کیساتھ جمع کرائے گئے ذاتی حلف ناموںمیں اپنے خلا ف فوجداری اور سنگین نوعیت کے مقدمات کے درج ہونے کی تصدیق کی ہے۔ان میں سے49 اُمیدواروں نے حلف ناموں میں خودکیخلاف فوجداری اور 37اُمیدواروں کا سنگین مجرمانہ مقدمات کااعتراف کیاہے۔ 238 امیدواروں میں سے کل49 امیدواروں یعنی21 فیصد نے اپنے خلاف فوجداری جبکہ 37اُمیدواروں یعنی16فیصد نے اپنے خلاف دیگر سنگین مجرمانہ مقدمات کا اعتراف کیاہے۔ رپورٹ کے مطابق بیروہ حلقہ سے الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار سرجان احمد وگے عرف سرجان برکاتی کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔3 امیدواروںکو قتل کی کوشش کے تحت مقدمات کا سامنا ہے، اور 7 امیدواروں کیخلاف خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق مقدمات ہیں۔ ایک امیدوار کو عصمت دری سے متعلق مقدمہ کا سامناہے۔بڑی جماعتوں میں،پی ڈی پی کے26 امیدواروں میں سے 4، جے پی کے17امیدواروں میں سے4، کانگریس کے6 امیدواروں میں سے2 اور نیشنل کانفرنس کے20 امیدواروں نے اپنے حلف ناموں میں اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات کا اعتراف کیا ہے۔