دور دراز علاقے سرکار کی نظروں سے اوجھل:میر

 سرینگر//پردیش کانگریس نے سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں خاص کر دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت کہیں پر بھی نظر نہیں آرہی ہے۔پارٹی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور پسماندہ طبقوں سے وابستہ لوگوں کی طرف سرکار کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جس کے نتیجے میں ان لوگوں کے روزمرہ کے مسائل کافی حد تک بڑھ گئے ہیں۔ انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں سے غریب اور پسماندہ طبقوں سے وابستہ لوگوں کو فائدہ پہنچانا مقصود تھا لیکن سرکار ان اسکیموں کے ذریعے اپنے ورکروں اور من پسند لوگوں کو خوش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس تعمیر و ترقی کے حوالے سے کام کاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور حکومت کی ناقص اور عوام کش پالیسیوں کو عوام کے درمیان بے نقاب کرے گی۔