سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس انڈسٹریز سرینگر کے صدر جاوید احمد ٹینگہ نے سرینگر کے ائر پورٹ پر دوران شب پروازوں کیلئے سرکار کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر ائر پورٹ پر نائٹ لینڈنگ سہولیات کشمیری تجارتی برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا،جس کی وجہ سے سیاحوں کے علاوہ دیگر مسافروں کو کافی سہولیات میسر ہوگی۔ اس دوران ٹینگہ نے سرکار پر زور دیا کہ ان راہوں کو تلاش کیا جانا چاہئے،جن سے مسافروں کو سیکورٹی چیکنگ میں وقت صرف نہ ہواور مسافر کسی پریشانی کے بغیر ہی سفر کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ائرپورٹ پر داخلوں کے راستوں میں اضافہ کرنے کی ضرور ت ہے۔