سرینگر// سرینگر سمیتوادی کے بیشتر میدا نی و بالائی علاقوں میں دوران شب ہلکی و موسلادھار بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات بتایا کہ کو 30 مارچ تک موسم خشک رہے گا ۔ وادی کے بیشتر میدانی علاقوں میں23اور24مارچ کی درمیانی رات بڑی تیز ہوائیں چلیں اور اسکے بعد بارشیں ہوئیںجن کا سلسلہ صبح تک جاری رہا ہے ۔تاہم صبح ہوتے ہی بارش کا سلسلہ تھم گیا اور بعد میں دھوپ نکل آئی اور موسم پھر سے خوشگوار ہوا۔جمعرات کو دن میں اچھی خاصی گرمی رہی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24گھنٹوں میںجموں وکشمیرمیں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گااور جمعہ سے، 30 مارچ تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔