دوران حج وبائی امراض کا پتہ لگانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا

یو این آئی

مکہ مکرمہ// مناسک حج کا آغاز جمعہ 14 جون سے ہو رہا ہے سعودی حکومت دوران حج وبائی امراض کا پتہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج سیزن میں وبائی امراض سے نمٹنے اور ان کیسز کی شناخت کے لیے جدید ترین وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال روایتی طریقوں سے آسان اور بہتر ہے جس سے امراض کے پھیلائو پر قابو پانے اور ان کے علاج میں سہولت ہوتی ہے۔