سری نگر// نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) کی طرف سے تشکیل دی گئی مشترکہ کمیٹی کی ایک میٹنگ جمعرات کو یہاں ڈپٹی کمشنر سری نگر، محمد اعجاز اسد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران کمیٹی نے نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) کی ہدایات کے حوالے سے حقائق پر مبنی رپورٹ کو حتمی شکل دی ۔5رکنی کمیٹی نے نالہ دودھ گنگا اورمامت کوہل کے کنارے سیوریج کے اخراج اور ٹھوس فضلہ کو پھینکنے سے روکنے کے لیے تدارکاتی کارروائی کرنے ، پانی کے معیار، سیوریج کے اخراج کی مقدار، دودھ گنگا ندی کے کنارے ٹھوس فضلہ کو پھینکنے کا اندازہ لگانے کے لییرپورٹ تیار کی ہے۔رپورٹ میںصفائی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے ،نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کی ہدایات کے مطابق اس دریا کی آلودگی میں کردار ادا کرنے والے عوامل کی نشاندہی کرناشامل ہے۔کمیٹی نے دودھ گنگا کے کنارے سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو بڑھانے کے لیے تدارکاتی اقدامات کرنے کی سفارش کی، اس کے علاوہ دودھ گنگا میں پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سیوریج اور نکاسی کے اندر/آؤٹ بہاؤ کے طریقہ کار کو الگ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔پولیوشن کنٹرول بورڈ کے ریجنل ڈائریکٹر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیوبڈگام، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن لوکل باڈیز، سپرنٹنڈنٹ انجینئرایس ایم سی سپرنٹنڈنٹ انجینئر یو ای ای ڈی اور دیگر متعلقہ افراد نے میٹنگ میں شرکت کی۔
دودھ گنگا میں ٹھوس فضلہ کو پھینکنے سے روکنے کیلئے تدابیر
