دودھ کی قیمت خرید میں ڈیڑھ روپئے فی لیٹر کا اضافہ

سرینگر// جموں وکشمیر مِلک پرڈیوسرس کواپریٹیو لمیٹیڈ ( جے کے ایم پی سی ایل) جو دُودھ سے تیار ہونے والی سنو کیپ برینڈ کی اشیاء کو فروخت کرتا ہے ،نے مویشی پالنے والے کسانوں کے فائدے کے لئے دودھ کی قیمت خرید میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا ہے۔مِلک پلانٹ ستواری میں جے کے ایم پی سی ایل کی بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی اور بااتفاق رائے فیصلہ لیا گیا کہ یکم جولائی 2019ء سے دودھ کی قیمت خرید میں اوسطاً ڈیڑھ روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا۔نئی قیمتیں لاگو ہونے سے اَب کسانوں کو 33.07 روپے فی لیٹر دودھ کو مہیا ہوں گی۔یہ قیمت پچھلے سال کی کسانوں کو دی جارہی قیمتوں کے مقابلے میں 20فیصد زیادہ ہے ۔جے کے ایم پی سی ایل نے پچھلے چاہ ماہ کے دوران پانچ مرتبہ دودھ کی قیمت خرید میں اضافہ کیا ۔ اس فیصلے سے جے کے ایم پی سی ایل کے ساتھ منسلک 400 ولیج ڈیری کواپریٹیو سوسائٹیز اور خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کو فائدہ ہوگی اور توقع ہوگا کہ اسے ریاست میں ڈیر ی سیکٹر کو تقویت بخشنے میں مدد ملے گی۔