کپوارہ //شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقہ کے متعدد دیہات میں جنگلی جانورو ں نے دہشت مچادی ہے۔اس دوران دودھی پورہ ہندوارہ میں ریچھ کی موجودگی سے لوگو ں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ریچھ نے بدھ کے روز ایک بزرگ شہری پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ۔دودھی پورہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقہ میںایک ہفتہ سے ریچھ موجود ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھرو ں میں سہم کر رہ گئے ہیں جبکہ اس سے قبل ہندوارہ کے متعدد علاقوں میں جنگلی جانورو ں نے دہشت مچا دی ہے اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا جبکہ کئی مویشیو ں کو بھی اپنا نوالہ بنایا دیا ۔مقامی لوگو ں نے محکمہ وائلڈ لائد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریچھ کو پکڑ نے میں ہنگامی اقدامات اٹھائیں ۔