سرینگر//جموں کشمیر کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن اور ایف ایم سی جی اینڈ سیلولر ایسوسی ایشن نے کافی تعداد میں اعلیٰ سینی ٹائیزر اور ماسک ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کو سونپے تا کہ انہیں ضرورتمند کورنٹین مریضوں میں مفت تقسیم کیا جا سکے ۔ وفد نے اس موقعہ پر وادی میں کورونا وائیرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈویژنل کمشنر کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے ڈویژنل انتظامیہ کو اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔ وفد نے ڈویژنل کمشنر کے سامنے اس موقعہ پر کئی معاملات رکھے ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے تمام جائیز مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر کئی دیگر تاجر انجمنوں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔