جموں//سابق چیئرمین جموں میونسپل کارپوریشن اورممبرپردیش کانگریس کمیٹی دوارکاچودھری نے ارنیہ کادورہ کرکے کیمپوں میں رہ رہے سرحدی گولہ باری متاثرین میں راشن تقسیم کیا اورگورنمنٹ سکول سلیڑھ کول میں رہ رہے لوگوں کے ساتھ ملاقات کی اوران کے ساتھ یکجہتی کی۔اس دوران ان کے ہمراہ سابق چیئرمین میونسپلٹی ارنیہ روی شاہ، کرپارام،کیپٹن سبھاش، گردھاری لال ،سورن سنگھ ،اشونی گپتاودیگران بھی تھے۔