دنیشور شرما گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقی

سرینگر// ریاست جموں کشمیر کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے خصوصی نمائندے دنیشور شرما نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ گورنر اور شرما نے ریاست میں امن و امان کی بحالی کی اہمیت پر تفصیلی غور و خوض کیا ۔ انہوں نے ماہِ صیام کے مقدس موقعہ پر یکطرفہ فائیر بندی کا اعلان ، بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر کراس بارڈر فائیرنگ و دیگر اہم معاملات پر غور و خوض کیا ۔ دنیشور شرما نے بعد میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی ۔ میٹنگ کے دوران ریاست کی کلہم صورتحال بالخصوص مرکز کی طرف سے ماہِ صیام کے دوران فائیر بندی کے اعلان جیسے معاملات زیر بحث آئے ۔ شرما نے وزیر اعلیٰ کو مختلف علاقوں میں سماج کے مختلف طبقوں سے ہوئی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا اور ریاست میں سرحدوں پر موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔