دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح

نئی دلی//وزیر اعظم نریندر مودی کل یعنی16جنوری کوویڈو کانفرنسنگ کے ذریعے کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ویکسین پہلے ہی پہنچائیں گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جن بھاگیہ داری ‘‘ نام سے شروع کی گئی ٹیکہ کاری مہم پوری دنیا میں سب سے بڑی مہم ہوگی۔وزیر اعظم صبح 10بجکر 30منٹ پر مہم کا آغاز کریں گے۔ ویکسینیشن مہم پورے ملک میں 3ہزار 6مراکز پر ایک ساتھ شروع کی جائے گی جبکہ مہم کے پہلے روز ہر ایک پوائنٹ پر 100ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیا جائے گا‘‘۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکہ کاری مہم ترجیحاتی گروپوں کی بنیاد پر شروع کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں نجی اور سرکاری سطح پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ منظور شدہ دونوں ویکسین کی ترسیل کیلئے ریاستی، ضلع اور نچی سطح پر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ وزارت شہری ہوا بازی کی مدد سے ویکسین کو تمام ریاستوں تک پہنچایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن پروگرام کیلئے Co-WIN نامی آن لائن پورٹل کا استعمال کیا جائے گا جس میں ویکسین کی دستیابی ، سٹوریچ اور ہیلتھ ورکروں پر نظر رکھنے کا کام کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کال سینٹر 1075ہفتے کے ساتوں دن کام کرے گا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت نے صدر ہند کے دفتر کے ساتھ مشاورت کے بعد پولیو اتوار کیلئے 31جنوری کے دن کا انتخاب کیا ہے۔ مرکزی سرکار نے  Covishield اور Covaxin کو منظوری دی ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ریاست کے ساتھ کوئی بھی نا انصافی نہیں کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کی مقدار ہفتہ وار کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہر صورت یں10فیصد اضافی ویکسین اپنے پاس رکھیں جبکہ ہر روز ایک ویکسین پوائٹ پر 100ویکسین دئے جائیں گے۔ وزارت نے بدھ کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست میں ایک پوائنٹ پر 100سے زیادہ ویکسین نہیں دئے جانے چاہئیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضرورت کے حساب سے ویکسینیشن پوائنٹوں میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ ہیلتھ ورکروں، 2کروڑ فرنٹ لائن ورکروں اور 50سال سے عمر کے لوگوں کو ویکسین دئے جائیں گے جبکہ مختلف بیماریوں میں مبتلا 50سال سے کم عمر لوگوں کو بھی ویکسین دیا جائے گا۔