دنیا میں 9.15 کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر، 19.61 لاکھ سے زائد کی موت

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہرمسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے ، دنیا بھر میں اب تک 9.15 کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 19.61 لاکھ سے زائد مریض اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سےاعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک اب تک کورونا وائرس سے نو کروڑ15 لاکھ 73 ہزار 149 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 19 لاکھ 61 ہزار 987 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرامریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.28 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 3.80 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔