دنیا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 13ہزار سے زائد ہلاکتیں

واشنگٹن/دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کا سلسلہ جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا سے 13 ہزار 827 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56 لاکھ 85 ہزار 892 ہو گئی ہے ۔ دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 38 کروڑ 13 لاکھ 15 ہزار 125 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 9.95 ارب سے زیادہ افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 13 ہزار 15 ہزار 125 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 56 لاکھ 85 ہزار 892 ہو گئی ہے ۔امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائر س کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.53 کروڑ سے زائد افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 8 لاکھ 90 ہزار 770 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس جان لیوا وبا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں بدھ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 61 ہزار 386 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 16 لاکھ 21 ہزار 603 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.90 فیصد ہے ۔ یومیہ کیسز کی شرح 9.26 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 95 لاکھ 11 ہزار 307 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں شفایابی کی شرح 94.91 فیصد ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 1733 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4,97,975 ہو گئی ہے ۔ ملک میں اس وقت اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے ۔برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ اس لاطینی امریکی ملک میں اب تک 2.56 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس مہلک وبا سے اب تک 6,28,356 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔فرانس کورونا متاثرین کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ۔ اس یوروپی ملک میں اب تک 1.96 کروڑ سے زیادہ لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اب تک 1,32,307 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔برطانیہ کورونا کے کیسز کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 1.75 کروڑ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1,57,404 تک پہنچ گئی ہے ۔(یو این آئی)