دنیا میں 24 گھنٹوں کے دوران پانچ لاکھ سے زیادہ افرادکورونا سے متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے پانچ لاکھ سے زیادہ افرادمتاثر ہوئے اور اس دوران 11 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جس میں صرف برازیل میں چار ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں چوبیس گھنٹے میں پانچ لاکھ 93 ہزار 332 نئے معاملات سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 132300599 ہوگئی ہے، جبکہ ابھی تک اس وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 28 لاکھ 71 ہزار 781 ہوگئی ہے۔