دنیا میں گزشتہ 28دنوں میں کورونا کے8کروڑ سے زیادہ معاملات سامنے آئے

واشنگٹن//دنیا میں کورونا وائرس وبا کے قہر کے درمیان گزشتہ 28 دنوں میں آٹھ کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 979 معاملے سامنے آئے ہیں اور دو لاکھ 32 ہزار 378 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 10 ارب سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد  بڑھ کر 387677224 اور اموات کا اعداد وشمار  5711128 ہو گیاہے۔امریکہ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں اس بیماری سے اب تک 7.59 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور 896577 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس وبا کے انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں جمعہ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک لاکھ 49 ہزار 349 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی کل تعداد 14 لاکھ 35 ہزار 569 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.42 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 9.27 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ سے زیادہ لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 95.39 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس دوران 1072 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 500055 ہو گئی ہے۔