بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی// دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 226143 افراد ہلاک ہوچکے ہے اور 3144393 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے عداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 33050 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1074 افرا د ہلاک ہو ئے ہیں۔