دنیا میں کورونا کے 6.69 لاکھ نئے معاملے، 11 ہزار سے زائد اموات

واشنگٹن/ریو ڈی جنیرو/نئی دہلی // گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوری دنیا میں کورونا وائرس وبا کے 6،69855 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور اس دوران مزید 11،167 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 21.32 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 44.52 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 21 کروڑ 32 لاکھ 10 ہزار 592 جبکہ 44 لاکھ 52 ہزار 488 لوگ اس سے متاثر ہیں۔