دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12.47 کروڑ سے زائد، 27.43 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

واشنگٹن/ریو ڈی جنیرو/ نئی دہلی ، 25 مارچ (یواین ا?ئی) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد 12.47 کروڑ سے زائد ہوگئی جبکہ اس خطرناک وائرس کی زد میں آنے سے 27.43 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپ کنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ا?ئی) کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور علاقوں میں کورونا وائرس متاثر کی کل تعداد بڑھ کر 12 کروڑ 47لاکھ 74ہزار 967 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 27 لاکھ 43 ہزار 475 ہوگئی ہے۔