دنیا میں کورونا ویکسین کی 6 ارب خوراکیں لگ گئیں

لندن //دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی چھ ارب خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، ان میں سے چالیس فیصد چین میں لگائی گئی ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چین کے بعد انڈیا اور امریکہ میں سب سے زیادہ افراد کو ویکسین کے انجیکشن لگ چکے ہیں۔دس لاکھ سے زیادہ کی آبادی والے ممالک میں سے متحدہ عرب امارات اپنے شہریوں کو ویکسین لگانے میں سب سے آگے ہے۔ متحدہ عرب امارات کی 81 فیصد آبادی کو ویکسین کی مکمل خوراکیں لگ چکی ہیں۔عرب امارات کے بعد دوسرے نمبر پر لاطینی امریکی مملک یوراگوئے ہے جہاں ہر ایک سو شہریوں کو ویکسین کی 175 خوراکیں لگ چکی ہیں۔ تیسرے نمبر پر اسرائیل، چوتھے پر کیوبا، پانچویں پر قطر جبکہ چھٹے پر پرتگال ہے۔ اسرائیل، عرب اور یوراگوئے سمیت دیگر ممالک نے بھی ویکسین بوسٹر شاٹس لگانا شروع کر دیے ہیں۔