دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 9.5 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اس سے 9.5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے سبب 20 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان سے جا چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں اب تک نو کروڑ 50 لاکھ تین ہزار 533 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 20 لاکھ 29 ہزار 938 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.39 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.97 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔ صحت ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 71 ہزار 773 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,52,419 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 84.88 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.09 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34.30 لاکھ ہوگئی ہے ۔ برطانیہ میں 34.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور فرانس میں ، تقریباً 29.69 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔