دنیا میں کورونا وائرس سے تقریباً 38 لاکھ افرادکی موت

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہرجاری ہے اور اب تک اس سے 17.58 کروڑ سے زیادہ افرادمتاثرہوچکے ہیں اور قریب 38 لاکھ افراد کی موت ہوئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 58 لاکھ 87 ہزار 388 ہوگئی ہے جبکہ 37 لاکھ 99 ہزار 979 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔