دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 10.33 کروڑ کے پار، 22.37 لاکھ سے زیادہ اموات

واشنگٹن/ ریو ڈی جنیریو/ نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے متاثرین کی تعداد 10.33 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے اور اس وائرس کے انفیکشن سے اب تک 22.37 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی اور 5.72 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اسے مات دی ہے۔
امریکہ کی جانب ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادو کے مطابق دنیا کے 192 ملکوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 10 کروڑ 33 لاکھ 95 ہزار 781 ہوگئی ہے اور 22 لاکھ 37 ہزار 294 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور اس وائرس کو پانچ کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار 606 لوگ مات دے چکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرین کی تعداد 2.63 کروڑ کے پاس ہوگئی ہے،جبکہ قریب 4.43 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ66 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 1,54,486 تک پہنچ گئی ہے۔