دنیا میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 30.72 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں اب تک 30.72 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کی وبا سے ہلاک اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14.47 کروڑ ہوگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 14 کروڑ47 لاکھ 67 ہزار 231 ہوگئی ہے ، جبکہ 30 لاکھ 72 ہزار 522 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دنیا کا کوئی خطہ اور علاقہ کورونا وائرس کی موذی وباءسے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔