واشنگٹن / دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا میں اس کے متاثرین کی تعداد 9 کڑور سے متجاوز کرچکی ہے جبکہ 19.34 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈانجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں 9 کروڑ 60 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 19 لاکھ 34 ہزار 784 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں سب سے زیادہ مریض ہیں اور اس کی تعداد 2.24 کروڑ ہوچکی ہے ، جبکہ 3.74 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں ۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 81.05 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.03 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 33.66 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 60963 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 30.81 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 81567 افراد فوت ہوئے ہیں۔فرانس میں 28.40 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر اور 67885 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کووڈ۔19 سے ترکی میں 23.26 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 22807 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 22.76 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر اور اور 78،755 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک اسپین میں 20.50 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 51874 افراد فوت ہوچکے ہیں۔جرمنی میں ، 19.29 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 40936 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 17.86 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 46114 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ۔19 سے 17.22 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 44495 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔(یو این آئی )
وائرس کی ایک اور نئی قسم کا انکشاف
ٹوکیو// جاپان میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی تبدیل شدہ شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساںایجنسی کے مطابق جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ برازیل کی ریاست ایمازونا سے آنے والے چار مسافروں میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔جاپانی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی شکل کا مطالعہ کیا جارہا ہے اور اس بات کا پتا لگانے کی کوشش جاری ہے کہ موجودہ ویکیسن اس کے خلاف کتنی کاررآمد ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی جاپان آنے والے مسافروں میں تشخیص ہونے والی شکل تیزی سے پھیلے والے برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس کی قسموں سے مختلف ہے۔.جاپان کے قومی ادارہ برائے متعدی امراض کے سربراہ تاکاجی واکیتا کا کہنا ہے کہ تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ برازیل سے آنے والوں میں تشخیص کی گئی وائرس کی یہ نئی شکل پھیلائو کے اعتبار سے وائرس کی دیگر شکلوں سے زیادہ خطرناک ہے یا نہیں۔(یو این آئی )