جنیوا// دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 17 کروڑ 93 لاکھ 19 ہزار 16 ہوگئی، اموات 38 لاکھ83 ہزار 377 تک جاپہنچی ہیں جبکہ اس سے متاثر 16 کروڑ 38 لاکھ 77 ہزار 437 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔عالمی ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 15 لاکھ 58 ہزار 159 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 581 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 38 لاکھ 77 ہزار 437 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 24 گھنٹوں میں 53 ہزار نئے کیس اور1ہزار 422 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبائسے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 724 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 55 ہزار 496 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 122 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 65 ہزار 208 ہو چکے ہیں۔ روس میں کل اموات 1 لاکھ 29 ہزار 361 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 16 ہزار 826 ہو چکی ہے۔برطانیہ میںاموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 970 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 46 لاکھ 20 ہزار 968 ہو چکی ہے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 88 ہزار 742 ہو گئیں ۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 253 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 52 ہزار 95 ہو گئے۔
دنیا میں کورونامعاملوں کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ سے متجاوز
