دنیا میں جان لیواکورونا وائرس سے اب تک 56.62لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

واشنگٹن // دنیا میں اب تک 374.2  کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اس کے  جان لیواوائرس سے 56.62 لاکھ سے زیادہ  مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی دنیا بھر میں اب تک 9.96 ارب سے زیادہ  افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 374,279,678اور  ہلاکتیں 56,62,611ک جا پہنچی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا  وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.43 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر  اور  8لاکھ 84 ہزار 223افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وبا سے  متاثر ہونے کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ہفتہ کی صبح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 9 ہزار 918 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 18 لاکھ 31 ہزار 268 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.43 فیصد ہے۔  یومیہ کیسز کی شرح 15.77 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار 122 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 94.37 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی 959 لوگوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 4,95,050 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔برازیل  کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے  معاملے میں  دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اس ملک میں اب تک 2.5 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس  جان لیوا سے اب تک 6,27,124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔فرانس  کورونا کیسز کے لحاظ سے  دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں اب تک 1.78کروڑ سے زیادہ لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر  اور اب تک 1,31,576  مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔برطانیہ کورونا کیسز کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 16.5 کروڑ لوگ اس وبا سے متاثر  جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1,56,222 تک پہنچ گئی ہے۔ترکی نے کورونا  وائرس کے کیسزکے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ اب دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں اب تک 1,15,26,621 افراد متاثراور 87,234 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔روس کورونا کیسز کے معاملے میں دنیا میں ساتویں نمبر پر  ہے۔ اس ملک میں اس جان لیوا وبا سے 11547333 افراد متاثراور اب تک 3,24,060 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مرنے والوں کے لحاظ سے روس  دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔اٹلی میں  کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1.09کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور وہ دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس ملک میں اموات کی تعداد 1,46,149 تک پہنچ گئی ہے۔اسپین  کورونا وائرس کیسز کے معاملے میں نویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 97.79 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر  اور 92,966  مریض  اس وبا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔(یو این آئی)