دنیا بھر میں کورونا کے 36لاکھ سے زائد نئے کیسز

واشنگٹن/دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کا سلسلہ جاری ہے اور اس  جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے  گزشتہ ایک دن میں 36 لاکھ 11 ہزار 533 افراد  متاثر ہوچکے  ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 کروڑ 78 لاکھ 91 ہزار 211 ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں اس  وائرس  سے اب تک 56 لاکھ 72 ہزار 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  وہیں اب تک 9.97  ارب سے زیادہ افراد کو  ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 37,78,91,211 اور اموات 56,72,065 ہو چکی ہیں۔دنیا بھر میں کورونا  وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.49 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر  اور 8,86,668 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔اس وبا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں منگل کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 67 ہزار 59 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 لاکھ 43 ہزار 59 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.20 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 11.69 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 92 لاکھ 30 ہزار 198 افراد ہلاکت خیز وبا سے شفا یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 94.60 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1192 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4,96,242 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔لاطینی امریکی ملک برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس ملک میں اب تک 2.54 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 6,27,589 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔