دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 26.28لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

 
واشنگٹن / //یواین آئی//دنیا میں مہلک ترین عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے اب تک دنیا میں بھر میں 26.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11.84 کروڑ ہوچکی ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11کروڑ 84 لاکھ 55 ہزار 993 ، جبکہ 26 لاکھ 28 ہزار 543 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔جان لیوا اور مہلک ترین وبا ‘کووڈ19’ سے دنیا میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں کورونا وائرس تباہی مچا رکھی ہے اوراس موذی وبا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 92لاکھ 14ہزار 421 ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 30 ہزار 712 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ آٹھ ہزار 846 ہوگئی ہے جب کہ 1،09،53،303 مریض شفایاب ہو ئے ہیں۔ اس ملک میں ایکٹیو کیسز 8011 سے بڑھ کر 1،97،237 ہوچکے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران مزید 117 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اس وبا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 306 ہوچکی ہے ۔