سرینگر// مکانات و شہری ترقیات کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کل اہِل سے دنہامہ حضرت بل تک تعمیر شدہ سڑک کا معائینہ کیا۔ ان کے ہمراہ متعلقہ محکمہ کے کئی افسران بھی تھے۔سڑک کی میکڈامائزیشن کے قیام کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر موصوفہ نے متعلقین کو مذکورہ کام میں معیار کو یقینی بنانے اور تمام جاری پروجیکٹوں کو وقت پر مکمل کرنے کے احکامات دئیے۔دورے کے دورا ن موصوفہ نے مقامی افراد سے بات کی جنہوںنے اُنہیں درپیش مختلف معاملات ان کی نوٹس میں لائے۔وزیر موصوفہ نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کو بہتر ڈھنگ سے انجام دینے میں عوام سے تجاویز طلب کیں۔اُنہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگلے ماہ تیل بل ، برزہامہ ، شپرباغ اور ریڈ محلہ علاقہ جات میں سڑکوں کی میکڈامائزیشن کی جائے گی۔اس حوالے سے موصوفہ کو متعلقہ افسران نے یقین دہانی کرائی کہ عملے اور مشینری کو متحرک کیا گیا ہے۔انجینئران نے وزیر موصوفہ کو بتایا کہ وہ ان کی ہدایات کو من و عن عملارہے ہیں اور ایک ماہ کے اندر علاقہ کی سڑکوں کی میکڈامائزیشن کی جائے ۔