دل کا دورہ پڑنے سے گجرات کے سیاح کی گلمرگ میں موت

نیوز ڈیسک
 

گلمرگ// گجرات کے ایک سیاح کی جمعہ کی شام شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سیاحتی مقام گلمرگ کے ایک لگژری ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔

 

ایک پولیس اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو بتایا کہ بھرت بھائی پاریک (عمر65) ولد مرحوم ایشور بھائی پاریک، ساکن جام نگر گجرات نے سینے میں درد کی شکایت کی۔

 

اسے فوری طور پر ہوٹل سے پرائمری ہیلتھ سنٹر گلمرگ منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

 

پولیس افسر نے بتایا کہ لاش کو ایس ایم ایچ ایس سری نگر کے مردہ خانے میں منتقل کیا جائے گااور مزید قانونی کارروائی اور رسمی کارروائی کی جائے گی۔