’دل سے بناو‘ کی ٹیگ لائن کیساتھ نیا لوگو لانچ خیبر انڈسٹریزکی طرف سے انجینئرنگ طلباء کیلئے دورے کا اہتمام

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//خیبر انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کاخیبر سیمنٹ جوکہ جموں و کشمیر میں سیمنٹ کا ایک ممتاز برانڈ،نے حال ہی میں’دل سے بناو’ کی ٹیگ لائن کے ساتھ اپنا نیا لوگو لانچ کیا۔کمپنی نے کل گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج، بڈگام کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کیلئے ایک بصیرت انگیز دورے کی میزبانی کی۔خیبر سیمنٹ انڈسٹریز میں آپریشنز اور سہولیات کی تلاش کادورہ طلبہ کے لیے پریکٹیکل حاصل کرنے کا ایک قیمتی موقع تھا۔ دورے کے دوران طلباء کو اس کا ایک جامع جائزہ فراہم کیا گیااور خیبر سیمنٹ کے ماہرین سے بات چیت کی اجازت دی گئی۔سول انجینئرنگ کے طلباء خیبر انڈسٹریز پرائیویٹ کے فعال اقدامات سے بہت متاثر ہوئے۔پروفیسر ڈاکٹر شفقت نے کہا کہ “یہ ایسے اقدامات ہیں جو طلباء کو بااختیار بناتے ہیں۔ ڈائریکٹر آپریشن – خیبر سیمنٹ ریاض ترمبو نے کہاکہ طلباجوکہ جو ہمارا مستقبل ہیں،ان کے کیریئر کی تشکیل میںیہ ہماری چھوٹی سی شراکت ہے۔