دلی کے چاندنی چوک میں خوفناک آتشزدگی

نئی دہلی// قومی راجدھانی دہلی کے مشہور چاندنی چوک کی لاجپت رائے مارکٹ میں خوفناک آگ لگنے سے 100سے زائد دکانیں خاکستر ہوئیں۔ دہلی فائر سروس کے اسسٹنٹ ڈویڑنل آفیسر راجیش شکلا نے کہا ’’کل 105 عارضی دکانوں میں آگ لگی ہے، یہ علاقہ تہ بازاری کے تحت آتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ بجلی کی خرابی کی وجہ سے لگی۔ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔محکمہ فائر بریگیڈ کے ساتھ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ہمیں صبح تقریباً 5.45 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ حادثے میں کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔