دلی میں 2نوجوان گرفتار

نئی دہلی // دلی پولیس کی سپیشل سیل نے شوپیان کے 2نوجوانوں کو گرفتار کر کے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دونوں جنگجو ہیں۔ ان میں سے ایک نا بالغ ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے شوپیان پولس کے ہمراہ لودھی کالونی میں ایک ناکہ لگایا تھا جس کے دوران نوپورہ بالا شوپیان کے کفایت اللہ بخاری ولد معراج الدین کو ایک اور نابالغ لڑکے کیساتھ حراست میں لیا گیا۔انکے خلاف کیس زیر نمبر 7/2019درج کیا گیا ہے۔مزکورہ افراد کا تعلق حزب المجاہدین کیساتھ ظاہر کیا گیا ہے۔