دلیپ کما ر کے انتقال سے پاکستان میں بھی غم کی لہر

اسلام آباد // (یو این آئی) بالی ووڈ کے عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر ملک میں ہی نہیں بلکہ ہمسایہ ملک پاکستان میں بھی رنج و غم کی لہر ہے اور صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت کئی ہستیوں نے ’ٹریجڈی کنگ‘ کے جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے علاوہ عوام نے بھی ان کی حصولیابیوں کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اداکار کے لئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ علو ی نے پاکستان کے اعلی شہری اعزاز نشان امتیاز سے نواز کر دلیپ کمارکے انتقال پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار، نرم دل اور معروف شخصیت تھے۔ پاکستان کے صدر نے دلیپ کمار کے کنبہ اور مداحوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ان کے کنبہ اور مداحوں کے بہت بڑے کنبہ کے ساتھ تعزیت۔ اللہ ان کی روح کو سکون عطا کرے۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ وہ میری نسل کے عظیم ترین اور کثیرجتہی صلاحیتوں کے مالک ادا کار تھے۔میں ایس کے ایم ٹی ایچ پروجیکٹ لانچ ہونے پر اس کے لئے فنڈ جمع کرنے میں مدد کے لئے وقت دینے کی ان کی سخاوت کو بھی فراموش نہیں کرسکتا۔پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ انہوں نے ادا کار کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران انہیں ’پرکشش شخصیت‘ کا مالک پایا۔